فنکار کو آرٹ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے،مایا سونو خان

فنکار کو آرٹ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے،مایا سونو خان
 فنکار کو آرٹ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے،مایا سونو خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی نامور اداکار و ماڈل مایا سونو خان نے کہا کہ اگر کوئی فنکار منی سکرین پر ہٹ ہو جائے تو وہ ٹی وی کی حد تک محدود ہوجاتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے فنکار کو آرٹ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔مایا سونو خان نے مزید بتایاکہ میں نے فلم اورٹی وی پر ایک ساتھ کام کر کے اپنی فنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور آج جس مقام پر ہو ں اسے بحال رکھنے کیلئے ان تھک محنت جاری ہے۔ فنکارکافنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا ضروری ہے۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے ان دنوں مجھے کئی ڈراموں میں کام کی پیشکش ہے لیکن میں صرفان ڈراموں میں اداکاری کروں گی جن میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔ ہمارے ہا ں کسی فنکار کی ایک فلم ہٹ ہو جائے تووہ صرف فلم انڈسٹری کی حد تک ہی راہ جاتا ہے۔

مزید : کلچر