جدید ڈیزائن اور سوپر فل اسکرین ‘ اوپو کااے سیون سمارٹ فون تیار

جدید ڈیزائن اور سوپر فل اسکرین ‘ اوپو کااے سیون سمارٹ فون تیار

لاہور(پ ر) اوپو کی اے سیریز کے اسمارٹ فونز بڑی بیٹری اور کم قیمت کے ساتھ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ اوپو کے نئے اے سیون اسمارٹ فون میں دو اہم فیچرز میں بہتری لائی گئی ہے۔ ان میں 13 228 2 میگا پکسل کے ڈوئل ریئر کیمرے اور 16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے کے ساتھ 4230 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔ اے سیون اسمارٹ فون اسکی اے سیریز کے بالکل نئے اسمارٹ فون کے طور پر متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس میں بیک کور پر پریمیئم ٹیکسچر اورفرنٹ واٹر ڈراپ اسکرین ہے۔ کم لاگت کا اسمارٹ فون گلیئرنگ گولڈ اور گلیز بلیو کے دو خوبصورت رنگوں کے ساتھ جدید ڈیزائن کا حامل اسمارٹ فون ہے۔ اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "اوپو کے پورٹ فولیو میں نئی سیریز صارفین کی روزمرہ زندگیوں میں مزید آسانی اور سہولت لیکر آرہی ہے۔ ڈوئل کیمرا، پہلے سے بڑی اسکرین اور بھرپور بیٹری لائف کے ساتھ صارفین اب اپنے روزمرہ کے کام چارجنگ کی پروا کئے بغیر آسانی سے کرسکیں گے۔

اوپو A7تمام سہولیات کا واحد حل ہے جس میں بہترین فیچرز کے ساتھ کم قیمت میں بہترین ڈیزائن ہے۔"

اوپو نے ہمیشہ اسمارٹ فون کو محض رابطہ کا ذریعہ بنانے پر یقین رکھنے کے بجائے اسے آرٹ کا شاہکار بنانے پر کام کیا ہے۔ اسکی اسکرین پر ایک چھوٹے قطرے کی شکل کا نشان ہے، اسی لئے اسے واٹر ڈراپ اسکرین کہا جاتا ہے، یہ پانی کے قطرے سے ماخوذ ہے جسے دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ بس گرنے والا ہے۔ قدرتی اور معمولی ابھرے ہوئے واٹر ڈراپ ڈیزائن اسمارٹ فون مارکیٹ میں انتہائی خوبصورت نشان کے طور پر بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔

اس میں چھوٹا سا واٹر ڈراپ کے ساتھ 16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے اور سینسرز ہیں ، A7فون اوپو کی Aسیریز کی سب سے بڑی اسکرین ٹو باڈی ریشو کا حامل ہے۔ 6.2 انچ کی ایچ ڈی پلس ان سیل اسکرین اور 88.4 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کی بدولت آپ چاہے کوئی بھی گیمز کھیلیں یا ویڈیوز دیکھیں، اسکرین روانی سے آگے بڑھے گی۔ A7اسمارٹ فون میں کورننگ گوریلا گلاس خراشوں سے انتہائی حفاظت کرتا ہے۔ اب آپ کو اپنا فون فرش یا کہیں بھی گرنے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اوپو A7کو ایسے تیار کیا گیا ہے کہ وہ آرٹ کا شاہکار نظر آئے اور اوپو کے ڈیزائنرز نے کرافٹس، ٹیکسچر، مختلف مٹیریلز اور یہاں تک کہ بیک کورز کے رنگوں سمیت ہر چیز کا باریک بینی سے خیال رکھا ہے۔ گلاس کی طرح فنشنگ اور گرین پیٹرن کے بہترین امتزاج سے خوبصورتی اور اعلیٰ معیار کا احساس ہوتا ہے جبکہ اسکے ساتھ دلچسپ ٹیکسچر زبھی شامل ہے۔ ایک اور گہرائی کے ساتھ قابل ذکر چیز اس کا درمیانی فریم ہے جس کا بیک کور گرین ٹیکسچر کے کنٹراسٹ سے مطابقت رکھتا ہے جس سے A7اسمارٹ فون مزید باوقار نظر آتا ہے۔

جدید اور فیشن ایبل نظر آنے کے لئے اوپو کے ماہرین نے سینکڑوں رنگوں میں سے دو رنگوں کا انتخاب کیا ہے تاکہ روشنی سے مطابقت رکھنے کے ساتھ ہلکا سا تبدیل شدہ بھی نظر آئے۔ چاہے آپ اسٹائلش فون رکھنے کے خواہاں ہوں یا پھر ایسا فون جو آپ کی شخصیت کو پرسکون بنائے۔ اس کے لئے گلیئرنگ گولڈ اور گلیز بلیو دونوں رنگ آپ کے لئے مناسب ہیں۔

مزید : کامرس