کاشتکار 15 نومبر تک گندم کی کاشت یقینی بنائیں ،محکمہ زراعت

کاشتکار 15 نومبر تک گندم کی کاشت یقینی بنائیں ،محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی )محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ گندم کی بہترین پیداوار سے خوشحال پنجاب کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے گا لہٰذا کاشتکار 15 نومبر تک گندم کی کاشت یقینی بنائیں کیونکہ تاخیر سے گندم کی کاشت کے باعث ہر رو ز کے حساب سے گندم کی پیداوار میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا بھی خدشہ رہتاہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صوبہ کے قابل فخر اور محنتی کاشتکار گندم کی بر وقت کاشت سے 19ملین ٹن سے زائد کا پیداواری ہدف بآسانی حاصل کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کامیاب فصل کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈیلرز کے ذ ریعے منظورشدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج کاشتکاروں کو مناسب قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ زراعت کا توسیعی عملہ گاؤں گاؤں جا کر کاشتکاروں کو فنی رہنمائی اور تربیت مہیا کر رہا ہے۔
نیز اس کے ساتھ ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی وسیع طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی زیادہ پیداواری مہم کے سلسلہ میں ریڈیو پاکستان سے خصوصی ہفتہ نشریات کا آغازکیاجاچکاہے جس میں زرعی ماہرین کاشتکاروں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی اور سفارشات پر مبنی معلوماتی لیکچر دے رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -