قائد اعظم ٹرافی ،ارشد اقبال نے بیسٹ باؤلر کا اعزاز حاصل کرلیا

قائد اعظم ٹرافی ،ارشد اقبال نے بیسٹ باؤلر کا اعزاز حاصل کرلیا

صوابی( بیورورپورٹ)انجمن تاجران ضلع صوابی کے مرحوم صدر کیپٹن(ر)گل حیدر خان کے صاحبزادے ارشد اقبال پاکستان انڈر 19کے پلیئر نے قائد اعظم ٹرافی 2018-19ون ڈے ایونٹ میں بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے پر بیسٹ بالر آف ایونٹ کااعزاز حاصل کر لیا۔ چیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بیسٹ بالر ارشد اقبال کو ٹرافی دی اس موقع پر ارشد اقبال نے اپنی کامیابی کو اپنے مرحوم والد کیپٹن(ر) گل حیدر خان کو منسوب کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر جلد ہی قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور عالمی کرکٹ میں ملک و قوم کا نام روشن کرینگے#

مزید : پشاورصفحہ آخر