لنڈی کوتل میں ٹاور گرنے سے تاحال تاریکی ،ٹیسکو حکام کی خاموشی

لنڈی کوتل میں ٹاور گرنے سے تاحال تاریکی ،ٹیسکو حکام کی خاموشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ )تین دنوں سے لنڈیکوتل تا ریکی میں ڈوب گیا ہےkv 132ٹاورز گر نے سے پو رے تحصیل کی بجلی منقطع ہوگئی ہیں دو سال پہلے بھی سردیوں کی موسم 132kvگر گئی تھی اور ٹاورز سے نٹ بولٹ چوری کئے گئے تھے جبکہ اب بھی ٹاورز سے نٹ بولٹ چوری ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے تیز ہواوں سے ٹاورز گر جا تی ہیں سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے ٹیسکو کے اعلی حکام سے بات چیت کرکے پورا خرچہ اپنے جیب سے دینے کو کہا اور ساتھ ہی بجلی کو جلد از جلد بحال کر نے کی احکامات بھی دئیے 132kv، ٹاورز پر کام مکمل کرنے کیلئے وقت لگے گا لیکن عارضی طورپربجلی دو یا تین دنوں تک بحال ہو جا ئیگی ،سینٹر الحاج تا محمد آفریدی کا میڈیا سے گفتگو،لنڈیکوتل کے علاوہ ولی خیل متہ خیل کے پہاڑ میں تین دن پہلے تیز ہواوں سے 132kvلائن ٹاورز گر گئی تھی جس کی وجہ پورے تحصیل کو بجلی منقطع ہو گئی بجلی منقطع ہونے علاقے میں پینے کی صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی جبکہ سکولوں میں طلباء اور ہسپتال میں سٹاف سمیت مریض بھی شدید مشکلات سے دو چار ہو گئے 132kvٹاورز سے نٹ بولٹ چوری ہو گئے ہیں اس لئے ٹاورز گر گئی ہیں دو سال پہلے بھی 132kvگر گئی تھی اور اس وقت بھی نٹ بولٹ چوری ہو گئے تھے جسکی وجہ لنڈیکوتل کے عوام تشویش پائی جا تی ہیں کہ نٹ بولٹ ٹاورز سے کیوں نکالتے اور چوری کر تے ہیں تاکہ لنڈیکوتل تحصیل کی بجلی بند ہو کر انکی بجلی کارخانوں کو سپلا ئی کی جا سکے جبکہ دوسرے طرف پہاڑ میں ٹاورز سے نٹ بولٹ چوری کیا جا تا ہیں کیونکہ پھر بحالی میں تقریبا ایک مہینے کا وقت لگتا ہیں ٹاورز گرنے کی دوسرے دن سینٹر الحاج تا ج محمد آفریدی مذکورہ علاقہ پہنچ کر ٹیسکو کے اعلی حکام سے ٹاورز مرمت اور بجلی بحالی کیلئے بات کی اور اپنے جیب سے تمام خرچہ دینے کو بھی بتایا سینٹر الحاج تا ج محمد آفریدی نے روز نامہ آئین کو بتا یا کہ ٹیسکو کے اعلی حکام بات ہو ئی ہیں اور عارضی طور پر بجلی جلد ازجلد بحال کرنے پر زور دیا ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ مرمتی سامان آج لایا جائے گا اور دویاتین دنوں تک عارضی بجلی بحال ہو جائیگی جبکہ 132kvٹاورز مرمتی کام میں وقت لگے گا جبکہ ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے ٹیسکو کے اعلی حکام سے بات چیت کی ہیں اور بجلی بحالی پر زور دیا ہیں ذرائع کے مطابق کہ ٹیسکو حکام کے مطابق بجلی عارضی طور پر بحال نہیں کر سکتے کیو نکہ جہاں پر ٹاور ز گر گئی ہیں وہاں عارضی طور پر بجلی بحال نہیں ہو سکتے اس لئے 132kvپر کام شروع کیا جا ئیگا تاکہ مسئلہ حل ہو سکے لیکن اس میں وقت لگے گا ٹاورز پر کام کرنے کیلئے الخدمت فاونڈیشن کے درجنوں کارکنا ن بھی تیار ہیں وہ ٹیسکو اہلکاروں کے ساتھ سامان پہاڑ پر پہنچانے اور اسکے ساتھ کام کرنے کیلئے رضاکارانہ طوررپر تیا ر ہیں