انتخابات کے دوران سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرینگے : شرکت علی

انتخابات کے دوران سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرینگے : شرکت علی

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شوکت علی نے کہا ہے کہ وفاق سے پشاور کیلئے کئی میگا پروجیکٹ لا ئینگے الیکشن مہم کے دوران حلقہ نیا بت کے عوام کیساتھ جو وعدہ کیا تھا اس کو عملی جا مہ پہنا یا گیا این اے 31کے بعض علاقوں شہر ی اور مضا فا تی علاقوں میں گیس کنکشن نہیں تھے لیکن اب گیس سے محروم علاقوں کے گھر گھر تک گیس مہیا ہو گی بجلی اور گیس کے محکموں نے دو سال سے کوئی کام نہیں کیا سوئی گیس کے کم پریشر والے علاقوں کا سروے مکمل کر لیا ہے وفاقی حکومت نے گیس کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مالی پیکج کی منظوری دے دی ہے جبکہ: مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی نئی لائینیں ڈالی جائیں ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ممبر صوبا ئی اسمبلی آصف خا ن، جنرل منیجر سوئی ناردرن ارباب ثاقب اور دیگر کے ہمرا ہ پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھاگز شتہ کئی سالوں سے پشاور میں تر قیا تی کام نہ ہو نے کے برابر تھے لیکن آج پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئیگئے تھے اس کو عملی جا مہ پہنا نے کا وقت آ گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ این اے 31کے گھر گھر تک گیس کنکشن پہنچا یا جا ئیگا جس پر کام بہت تیزی سے شروع ہو اہے ۔انہوں نے کہاکہ کو ہا ت روڈ سے ڈ بگر ی تک تین کلو میٹر طویل گیس پائپ بچھا ئے جار ہے ہیں پا ئپ قطر 6انچ جس میں تقر یبا 150ہزار کیوبک فٹ پر مو صو ل ہو گا اور نئی پا ئپ لا ئین یو نین کونسل کاکشالون ، کا کشال ٹو،وزیر با غ ،یکہ توت ون، یکہ توت ٹو،یکہ توت تھر ی،سٹی سرکلر روڈ،بھا نہ ماڑی اور سول کواٹرز کے صا رفین مستفید ہو نگے۔انہوں نے کہاکہ د رہ آدم خیل سے سوئی گیس کی نئی لائن ڈالی گئی ہے صوبائی دارالحکومت کو اب ترناب اور درہ آدم خیل سے دو لائینیں ملیں گی دوسری لائن کو دسمبر یا جنوری میں ڈسٹریبیوشن سسٹم سے منسلک کر دیں گے دو لائینوں سے شہر بھر میں گیس کم پریشر کا مسئلہ ہ حل ہو جائے گاشہر کے اندر کم قطر والے پائیپوں کی تبدیلی کی پانچ اسکیمیں منظور ہو چکی ہیں، سوئی گیس سسٹم کی اپ گریڈیشن پر ایک ارب روپے لاگت آئی ہے سوئی ناردرن کا سالانہ خسارہ 8.6 فیصد ہے خسارے والے علاقوں کی لائینیں سسٹم سے الگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پشاور اور این اے 31کیلئے ایک خصو صی فیڈ نگ سٹیشن لگا ئی جا ئیگی جو صرف پشاور کے عوام کیلئے ہو گا جس سے گیس پر یشر کی کمی بھہ ختم ہو جا ئیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر