پشاور ،اے پی ایس دہشتگردوں کا حملہ 25 گواہوں کے بیانات قلمبند

پشاور ،اے پی ایس دہشتگردوں کا حملہ 25 گواہوں کے بیانات قلمبند

پشاور(نیوز رپورٹر) آرمی پبلک سکول میں ہونے والے دہشت گرد حملے اور اس میں 140سے زائد طلباء کی شہادت سے متعلق بنائے گئے انکوائری کمیشن نے 25گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں جن میں طلباء کے والدین اور زخمی طلباء بھی شامل ہیں‘ ترجمان کمیشن عمران اللہ کے مطابق چیئرمین کمیشن جسٹس ابراہیم خان کی سربراہی میں کمیشن روزانہ کی بنیاد پر 5سے 7افراد کا بیان قلمبند کر رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت سے کیس کا تمام ریکارڈ اور دستاویز بھی طلب کرکے کمیشن کو پہنچا دئیے گئے ہیں‘ کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے ضروری کارروائی کے بعد ان افراد کا بیان قلمبند کرنے کا عمل مکمل ہو جائے گا ‘ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک فاضل بنچ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے متاثرہ والدین کی درخواستوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی ہدایت کی تھی جس کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنایاگیا ہے جو 45یوم کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر