چوہا گجر قتل کیس کا ملزم طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا

چوہا گجر قتل کیس کا ملزم طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منظوراحمدملک اور جسٹس سردارطارق مسعود پرمشتمل دورکنی بنچ نے مشہورزمانہ چوہاگجرقتل کیس کے ملزم کوطبی بنیادوں پر ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے جسٹس(ر)اسداللہ خان چمکنی نے درخواست کی پیرو ی کی استغاثہ کے مطابق ملزم جمال خان ساکن چوہا گجر پشاور پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ چمکنی کی حدود میں 27 جون2013ء کوفائرنگ کرکے بلال خان کو قتل کر دیاتھا ناصر خان ساکن چوہاگجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیافریقین میں دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے ماتحت عدالت سے میڈیکل گراؤنڈ پر درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے سپریم کورٹ میں میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر