مولانا سمیع الحق کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے، محمد ریاض خٹک
پشاور( سٹی رپورٹر) ان کے خاندان کو پریشانی کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور اتحادات کے داعی ، عظیم دینی رہنماء کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کسی صورت پر نہیں ہوگا۔سابقہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر محمد ریاض خٹک نے سربراہ جمیعت علمائے اسلام (س) مولانا سمیع الحق کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیدیا۔ انھوں نے کہا کہ واقع سے دلی رنج ملا ہے ۔ لہذا قا تلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ مولانا سمیع الحق اتحادات کے عظیم داعی تھے ان کی دینی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کسی صورت پورا نہیں ہو گا۔ دریں اثناء سابقہ نائب صدر محمد ریاض خٹک نے سربراہ جمیعت علمائے اسلام (س)مولانا سمیع الحق کے پیروکارں کو صبر کرنے کی بھی تلقین کی ۔