نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم وزیر اعظم کے ویژن کی عملی تشکیل ، محمود الرشید

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم وزیر اعظم کے ویژن کی عملی تشکیل ، محمود الرشید

لاہور( نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی عملی شکل ہے جسکی تکمیل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق ٹاسک فورس کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے آغاز کے بعد سے ہمیں اس سکیم کے بارے مثبت عوامی ردِ عمل ملا ہے اور منصوبے کو عوام میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ تنخواہ دار طبقے اور لوئر مڈل کلاس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں رہائشیوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں گھروں کی تعمیر میں کوالٹی پر بالکل سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کی سہولت کے لیے نادرا کی مدد سے موبائل رجسٹریشن کی سہولت بھی جلد شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو ایک انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے آغاز سے ہاؤسنگ انڈسٹری سے منسلک درجنوں شعبوں میں کاروبار کی راہیں کھلیں گی اور لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر آئے گا جس سے پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

محمود الرشید

مزید : پشاورصفحہ آخر