پشاور ،ضلعی سطح پر بجلی چوروں کیخلاف مہم کا آغاز

پشاور ،ضلعی سطح پر بجلی چوروں کیخلاف مہم کا آغاز

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ضلعی سطح پر بجلی چوری کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں عوام کو اس مہم کے خدوخال اور طریقہ کار سے باخبر رکھنے اور اعتماد میں لینے کی غرض سے کمشنر ضلع بنوں جرگہ ہال کمشنر آفس بنوں میں 6نومبر 2018 کودن 11بجے ایک جرگے کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں عوامی نمائندے، سول سوسائٹی کے ذمہ داران اور صحافیوں کو مدعوکیا گیا ہے تاکہ بجلی چوری کے خلاف یہ مہم اور خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچائی جا سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر