جے آئی اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ،مولانا عبدالاکبر

جے آئی اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ،مولانا عبدالاکبر

صوابی (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی اور صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے واضح کر دیا ہے کہ جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے اپنی عملی جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع صوابی کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف بر داری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی امیر میاں افتخار حسین باچا ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ریاض احمد ، ظفر علی بخاری ، نائب امراء سعید زادہ یوسفزئی ، محمود الحسن ، سہیل احمد بابر راہی ، سیکرٹری مالیات سعید زادہ یوسفزئی ، مہتمم ضلعی آفس اسد زمان ، انچارج پبلک سیکرٹریٹ محمد علی ، ناظم الخدمت فاؤنڈ یشن ڈاکٹر لیاقت علی خان اور ناظم یوتھ ونگ خلیل احمد سے ا ن کے عہدوں کا حلف لیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملعونہ عاصیہ بی بی کی رہائی کے خلاف تحریک حرمت رسولﷺ شروع کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جماعت اسلامی حرمت رسولﷺ پر ہر گز کوئی آنچ نہیں آنے دے گی اس فیصلے کو مسترد کر تے ہیں اور حکومت اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے حوالے سے جماعت اسلامی کی پُر امن جدوجہد جاری رہے گی ختم نبوت اور دیگر اسلامی اقدار کے بارے میں آئین میں ترامیم بر داشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک دستوری ، جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جس میں مرکز سے لے کر یونین کونسلوں تک تنظیم نو کا تعین کیا جاتا ہے اور تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں #

مزید : پشاورصفحہ آخر