پی ٹی آئی نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کر دیئے
پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت ، لائیو سٹاک ، فشریز و کواپریٹو محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام اورحکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کردئیے ہیں عوام کیلئے حکمرانوں کے دروازے ہروقت کھلے رہیں گے ترقی اورخوشحالی کاسفر جاری رکھنے کے لئے عوام تحریک انصاف کاساتھ دینے کے لئے پرعزم ہیں، ، حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر عوام کی خدمت کررہے ہیں ،وہ گزشتہ روز سوات کے حلقہ پی کے 8کے مختلف علاقوں کے دوروں کے موقع پر اہل علاقہ اور سینئر صحافی غفور خان عادل سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ علاقے کی حقیقی ترقی اورخوشحالی میرامشن اور ایجنڈا ہے اورعوام کی بلاتفریق خدمت ہی میرے سیاست کامحورہے کسی کوترقی اورخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ عوام تحریک انصاف کی 5سالہ کارکردگی سے مطمئن تھے اسلئے آئندہ پانچ سالوں کے لئے تحریک انصاف پر پہلے سے زیادہ اعتماد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکمرانوں اورعوام کے درمیان فاصلے ختم کردئیے ہیں اورآج حکمرانوں کے دروازے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔