گورنر شاہ فرمان سے مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ کی ملاقات

گورنر شاہ فرمان سے مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ کی ملاقات

مردان ( بیورورپورٹ)مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات میں تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی اور مردان میں ٹریڈ اور انڈسٹری کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے چیمبر پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف منصوبوں پر کام کرینگے ، کیونکہ مردان اس صوبے کا دوسرا بڑا شہر ہونے کے ناطے اس صوبے اور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے کہا کہ چونکہ ہمارا صوبہ زراعت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔یہاں پر توجہ دینے کو ضرورت ہیں توجہ دینے سے یہاں کے پیداوار باہر کے منڈیوں میں اپنا مقام پیدا کرسکتا ہے جو کہ ملک کے زرمبادلہ اور معیشت کو مستحکم کرنے میں ہراول دستے کا کردار اداکر سکتا ہے۔چیمبر کے صدر نے گورنر خیبر پختونخوا کو مردان میں ایک ایکسپوسنٹر قائم کرنے کی درخواست کی تاکہ یہاں انٹرنیشنل ایگزبیشن اور سیمنار وغیرہ منعقد کیا جا سکیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اور اس ملک کو معاشی طور پر ایک مضبوط قوت بنائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر