مرتضی جاوید عباسی نے نااہلی سے متعلق درخواست پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا

مرتضی جاوید عباسی نے نااہلی سے متعلق درخواست پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں ...

اسلام آباد( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مرتضی جاوید عباسی نے نااہلی سے متعلق درخواست پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مرتضی جاوید عباسی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ، سماعت کے دوران درخواست گزار سردار گوہر زمان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ مرتضی جاوید عباسی کی طرف سے ان کے وکیل سردار شبیر حسین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، سماعت کے دوران سردار شبیر حسین نے مرتضی جاوید عباسی کی طرف سے جواب جمع کرایا ، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 12نومبر تک ملتوی کر دی ، سردار گوہر زمان نے مرتضی جاوید عباسی کے خلاف ٹیکس ڈیفالٹر ہونے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

مرتضی جاوید عباسی

مزید : پشاورصفحہ آخر