عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ اور لیویز فورس کی اولین ترجیح ہے : منصور ارشد
پشاور( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ منصور ارشد نے کہاہے کہ عوام کی جان ومال کا تخفظ انتظامیہ اور لیویز فورس کی اولین ترجیح ہے اور ضلع بھر میں منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ بھی اس مہم میں لیویز اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ملاکنڈمیں منشیات فروشی اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کا خاتمہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملاکنڈ لیویز فورس نے مختلف کامیاب چھاپوں ، ناکہ بندیوں اور دیگر کاروایوں کے دوران متعدد منشیات فروش اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں اور منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس کے افسران و اہلکار علاقے میں بدامنی کے خاتمے اور ملاکنڈ میں پائیدار مثالی امن وامان کے قیام کے لئے بروقت چوکس ہیں۔ منصور ارشد نے کہا کہ بٹ خیلہ بازار میں تجاویزات کے خاتمے او رٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے بھی انتظامیہ نے عملی اقدامات کئے ہیں ۔
Back to Conversion Tool