فواد پہلے پی پی ،اب پی ٹی آئی کل کہیں اور ہوں گے، ناصر حسین شاہ

فواد پہلے پی پی ،اب پی ٹی آئی کل کہیں اور ہوں گے، ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ، جیل خانہ جات اور مذہبی امور ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ فواد چودھری پہلے پی پی میں تھے،اب پی ٹی آئی میں،کل کہیں اور ہوں گے ،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیراطلاعات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب بھی فواد چوہدری آتے ہیں اپنی پارٹی کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ان کو دعوت دیتا ہوں وہ آئیں اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔سندھ بھی اسی ملک کا حصہ ہے جس کے وزیر اعظم عمران خان ہیں،ناصرحسین شاہ نے وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانی بناتے ہوئے کہا کہ کشکول توڑنے والے خود کشکول لیکر گھوم رہے ہیں،آئی ایم ایف پہلے چڑیل لگتی تھی اب انھیں مس ورلڈ لگنے لگی ہے۔
ناصر حسین شاہ