ریسکیو 1122 کو محکمہ داخلہ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ ، سمری منظوری کیلئے وزیر اعلٰی کو ارسال

ریسکیو 1122 کو محکمہ داخلہ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ ، سمری منظوری کیلئے وزیر ...

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ریسکیو1122کا کنٹرول محکمہ داخلہ کو دےئے جانے کا امکان،سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کو محکمہ داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے حکومت پنجاب کو تحریری طور پر لکھ دیا گیا ہے،اس سے قبل ریسکیو 1122 کا انتظامیہ کنٹرول محکمہ ایس اینڈ جی سی کرتا ہے،جس کی باقاعدہ طور پر سمری محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی ہے جس کی منظوری کے بعد ڈی جی ریسکیو 1122 باقاعدہ طور پر اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوانے کے پابند ہو نگے۔

مزید : علاقائی