ہتک عزت کیس،میشا شفیع کے وکلاء نے بحث کیلئے مہلت مانگ لی

ہتک عزت کیس،میشا شفیع کے وکلاء نے بحث کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی، عدالت نے کارروائی شروع کی تو گلوکارہ میشاء شفیع کے وکلاء نے بحث کی تیاری کے لئے مہلت طلب کی جس پر علی ظفر کے وکلاء نے اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع اور اس کے وکلاء تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں، میشا شفیع حتمی بحث سے بھاگ رہی ہیں،علی ظفر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے،علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی