6نئے مقدمات میں منشا بم کا ایک روز جسمانی ریمانڈمنظور

6نئے مقدمات میں منشا بم کا ایک روز جسمانی ریمانڈمنظور

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قبضے کے مزید 6نئے مقدمات میں جوہرٹاؤن پولیس کو منشا بم کا مزیدایک روز جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے ،جوہرٹاؤن پولیس نے منشا بم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ منشا بم کے وکیل فرہادعلی شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم دیگر کیسوں میں پہلے ہی ریمانڈ پر ہے جو منگل کو ختم ہو رہا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کے تمام کیسوں کو اکٹھا کرکے اس کی سماعت کی جائے جس پر عدالت نے منشا بم کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیاہے ،فاضل جج نے ملزم منشا بم کو7نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید : علاقائی