غیر ملکی ماڈل منشیات کیس،کسٹم کے گواہان 6نومبر کوشہادت کیلئے طلب

غیر ملکی ماڈل منشیات کیس،کسٹم کے گواہان 6نومبر کوشہادت کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگار)منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ملزمہ کے کیس کی سماعت آج 6نومبر تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز ملزمہ کالا چشمہ اور براؤن رنگ کی چادر اوڑھ کر سیشن عدالت پیش ہوئیں، فاضل جج نے کسٹم کے گواہان کو شہادت کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ملزمہ کو ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کے روبرو پیش کیا گیا،گزشتہ روز عدالت میں گواہان پر جرح ہونا تھی مگر کسٹم کے گواہان پیش نہیں ہو سکے جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

چیک ری پبلک کی حسینہ کالا چشمہ اور براؤن رنگ کی چادر اوڑھ کر پیش ہوئی تھی ،ملزمہ نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ وہ ماڈلنگ کے لئے پاکستان آئی تھی جبکہ کسٹم حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمہ کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ،اس کے سامان سے ساڑھے 8کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی