اربوں روپے کا غبن،نائب صدر نیشنل بنککے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اربوں روپے کا غبن،نائب صدر نیشنل بنککے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج وسیم اخترنے اربوں روپے کے غبن کیس میں نیشنل بینک کے نائب صدرعثمان سعید کے14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی،عدالت نے ملزم کو دوبارہ 19 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا تھا ،ملزم کا کہنا ہے کہ پیسے دینے کے بعد احساس ہوا کہ غلطی ہوئی ہے،ملزمان مجھے بلیک میل کرتے رہے اور پیسے لے کر واپسی کے وعدے کرتے رہے، اب تک 12 پارٹیز کو پیسے دے چکا ہوں،پراسیکیوٹر عدنان فیصل نے بتایا کہ نیب کی جانب سے مبینہ خرد برد کے الزام میں عثمان سعید کو گرفتار کیا گیا ہے،نیب تفتیشی ٹیم نے مین برانچ فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں16 مئی 2018 کو چھاپہ مار کر متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لیا تھا، ابتدائی تحقیقات کیمطابق 13 میگا بزنس گروپس مالکان اور بینک افسران کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے لیٹر آف کریڈٹ کا غلط اعدادوشمار اور درآمد شدہ مال بغیر ادائیگی بینک سے ریلیز کرواتے رہے، ملزم عثمان سعید مین برانچ, فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تعینات تھا۔

، ملزم کے ان اقدامات سے حکومتی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچاہے،تحقیقات کے دوران ملزم کی جانب سے لگ بھگ 2 سے 3 ارب روپے کی خوردبرد کے شواہد حاصل ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی