تیر رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ریسکیو اہلکار زخمی

تیر رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ریسکیو اہلکار زخمی

لاہور(کر ائم رپورٹر )گلبر گ کے علا قہ قدافی اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتارکار کی ریسکیو موٹر سائیکل اہلکار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار نا معلوم کار نے ریسکیو موٹر سائیکل سوار اہلکار احسن طفیل کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ، جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا ، پولیس نے نا معلوم کار سوار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی