صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر بنس پو رہ ڈاکوؤں نے محمو د اور فیملی سے4 لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شا لیما ر ڈاکوؤں نے سلیم اور فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ما ڈل ٹا ؤ ن ڈاکوؤں نے ما جد اور فیملی سے2لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،ہنجر وال ڈاکوؤں نے مجید اور فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شا د با غ ڈاکوؤں نے شہز اذسے1لاکھ کی نقدی وموبائل فون، شاہدرہ ڈاکوؤں نے سر وراور فیملی سے 1لاکھ 45 ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،نو لکھا میں ڈاکوؤں نے بشیر سے2لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا، گر ین ٹاؤن، نشتر کا لو نی، ڈیفنس سی، راوی روڈ سے کاریں جبکہ اچھرہ، شفیق آباد، مصری شاہ، لٹن روڈ، مزنگ، گجر پورہ،منا واں،ہڈ یا رہ ،شفیق آ با د سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید : علاقائی