سیف سٹی اتھارٹی شور شرابے سے شہریوں کو تنگ کرنیوالوں کی مانٹیرنگ کرے گی

سیف سٹی اتھارٹی شور شرابے سے شہریوں کو تنگ کرنیوالوں کی مانٹیرنگ کرے گی

لاہور (کر ائم رپورٹر )شہر کی اہم شاہراہوں پر کرکٹ کھیلنے والے ہو جائیں ہوشیار، سیف سٹی اتھارٹی شور شرابے سے شہریوں کو تنگ کرنے والے منچلوں کی مانٹیرنگ کرے گی ،شکایات پرپولیس کارروائی بھی کرے گی، چھٹی کے روز شہر کی اہم شاہراہوں پر کرکٹ میلے ، شہری کیوں شور شرابے کی اذیت جھیلیں، شہریوں کی شکایات پر سیف سٹی اتھارٹی نے کرکٹ کھیلنے والے منچلوں کے خلاف کمرکس لی۔

، اہم شاہراہوں،گزرگاہوں ، چوراہوں پر کرکٹ کھیلنے اور شہریوں کو تنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ،چیف کوآپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر کے مطابق شہر کی مصروف شاہراہوں پر کرکٹ کھیلنے والوں کی سیف سٹی کے کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، جبکہ شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شہری اہم شاہراہوں پر کرکٹ کھیلنے اور شور شرابا کرنے والوں کے خلاف ون فائیو پر شکایت درج کروا سکتے ہیں پولیس کارروائی کرے گی۔

مزید : علاقائی