محکمہ داخلہ کی نیب کو ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کی ہدایات

محکمہ داخلہ کی نیب کو ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کی ہدایات

لاہور (کر ائم رپو رٹر) محکمہ داخلہ کی جانب سے نیب کے گرفتار ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کئے جانے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ ملزمان کو ملاقات کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ 30 منٹ کا وقت دیا جائے۔ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس جیل خانہ جات مر زا شا ہد سلیم بیگ کو مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالہ سے ڈپٹی انسپکٹر آف پولیس کی سربراہی میں ایک خصوصی انسپکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب زدہ ملزمان میں فواد احمد فواد اور احد چیمہ جیسے قیدیوں کو خصوصی مراعات حاصل تھیں جو دیگر نیب ملزمان کو نہیں دی جاتی ہیں محکمہ داخلہ کے احکامات کے روشنی میں فواد احمد فواد اور احد چیمہ سے مراعات واپس لے لی گئی ۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی کی سربراہی میں ایک خصوصی انسپکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو مانیٹرنگ کر ے گی۔

مزید : علاقائی