کیویزکیخلاف ون ڈے سیریز، جنید، امام اور حارث یو اے ای پہنچ گئے

کیویزکیخلاف ون ڈے سیریز، جنید، امام اور حارث یو اے ای پہنچ گئے
 کیویزکیخلاف ون ڈے سیریز، جنید، امام اور حارث یو اے ای پہنچ گئے

  

لاہور)سپورٹس رپورٹر)کیویزکے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے جنید خان، امام الحق اور حارث سہیل یو اے ای پہنچ گئے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد صاحبزادہ فرحان، وقاص مقصود اور حسین طلعت وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھ چکے اور آج رات وہاں سے روانہ ہو جائیں گے۔ ون ڈے اسپیشلسٹ تینوں کھلاڑیوں میں سے گزشتہ روز جنید خان اسلام آباد، حارث سہیل سیالکوٹ سے روانہ ہوئے تھے، امام الحق نے پیر کی صبح لاہور سے اڑان بھرتے ہوئے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔اوپنر نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں حبیب بینک کی طرف سے قائداعظم ٹرافی ون ڈے کپ کا فائنل میچ بھی کھیلا تھا، اوپنر بڑی اننگز تو نہیں کھیل سکے لیکن ان کی ٹیم واپڈا کو ہراکرچیمپئن بن گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی