شان مارش کی سرجری کے باعث پروٹیز کیخلاف دوسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک

شان مارش کی سرجری کے باعث پروٹیز کیخلاف دوسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک

پرتھ(اے پی پی) آسٹریلوی بلے باز شان مارش سرجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ۔ شان مارش پروٹیز کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور اب انکی دوسرے میچ میں بھی شرکت غیریقینی صورتحال اختیار کر گی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شان مارش کے کولہے میں پھوڑا نکل آیا تھا جس کی معمولی سی سرجری کی گئی تھی۔ سرجری کی وجہ سے وہ پروٹیز کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے تاہم ہماری پوری امید ہے کہ وہ دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے تاہم اس وقت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی