زیادہ ٹی ٹونٹی کلین سوئپ، پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑدیا

زیادہ ٹی ٹونٹی کلین سوئپ، پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑدیا

دبئی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ یواے ای سیریزمیں آسٹریلیاکے بعد نیوزی لینڈکو بھی کلین سوئپ سے دوچار کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیاہے جو تین میچز کی سیریزمیں پانچ کلین سوئپ مکمل کرنے والی دنیاکی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان نے اپنے پانچ کلین سوئپس میں ویسٹ انڈیزکے خلاف دو جبکہ سری لنکا، آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ایک کیاہے۔پاکستان کے بعد افغانستان نے دوسرے زیادہ تین کلین سوئپ کئے ہیں تاہم افغان سائیڈ نے یہ کلین سوئپ بنگلہ دیش کے علاوہ آئرلینڈ اور یواے ای کی قدرے کمزور ٹیموں کے خلاف کئے ہیں۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم مختصر فارمیٹ کے تین یا زائد میچز پر مشتمل دو سیریزمیں تمام میچز جیت کر یہ کارنامہ سرانجام دے چکی ہے۔بھارت نے آسٹریلیا اورسری لنکا کو ایک ایک بار3میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا اسی طرح 3میچز کی سیریز میں آسٹریلیا ،بنگلہ دیش،آئرلینڈ،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز اور یو اے ای نے مخالف ٹیموں کیخلاف کلین سوئپ کیا۔پاکستان، افغانستان اور بھارت کے علاوہ کوئی ایسی ٹیم نہیں ہے جس نے تین یا زائد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی باہمی سیریزمیں ایک سے زائد بار کلین سوئپ کیا ہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی