پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے سیف گیمز کیلئے 10 ویٹ کیٹگری میں 22ویٹ لفٹرز کا انتخاب مکمل کرلیا

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے سیف گیمز کیلئے 10 ویٹ کیٹگری میں 22ویٹ لفٹرز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے آئندہ برس سیف گیمز کے لئے دس ویٹ کیٹگری میں بائیس ویٹ لفٹرز کا انتخاب مکمل کرلیا۔ گزشتہ روز دو روزہ ٹرائلز کے بعدپچپن کے جی میں شرجیل بٹ پنجاب ، عبداللہ غفار واپڈا ، 61کلو گرام میں محمد شہزاد اور عثمان اکبر واپڈا، سڑسٹھ کلو گرام میں طلحہ طالب واپڈا اور ذوہیب بٹ پنجاب ، 73کلو گرام میں ابو سفیان اور حارث واپڈا ، 81کلو گرام میں حیدر اشفاق اور فرقان انور واپڈا 89کیجی میں ارسلان روف بٹ ہائر ایجوکیشن اور عمر رسول لون واپڈا 96کلو ویٹ میں محمد طاہر اور حبیب اصغر واپڈا ، ایک سو دو کلو گرام ویٹ میں عثمان امجد اور عمر فاروق ہائر ایجوکیشن 109کلو گرام ویٹ میں انس جاوید واپڈا اور صدام ساجد اآرمی محمد نوح، دستگیر بٹ اور عبداللہ واپڈا کو بھی سلیکٹ کیا گیا ہے۔