بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائیگا
لکھنو(اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) منگل کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت کا شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔ بھارت نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں میں برتری حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بھی برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکستوں کے بعد کالی آندھی کو اب ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہے۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا جبکہ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی تھی۔ کالی آندھی کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کا شمار ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیموں میں کیا جاتا ہے تاہم اسکو پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے شکست دی ہے اور اس کامیابی کے بعد بھارت ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈونٹیج حاصل ہے۔ ویسٹ انڈین کپتان نے دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے بیان دیا ہے۔ ادھر میزبان ٹیم سیریز میں کلین سوئپ پر نظر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اسلئے سیریز میں دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 نومبر کو کھیلا جائیگا۔