نئے ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیخلاف درخواستگزارکوبنیادی درخواست میں ترمیم کی اجازت

نئے ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیخلاف درخواستگزارکوبنیادی درخواست میں ترمیم ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے عدالت عالیہ کے 8نئے ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے خلاف متفرق درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو بنیادی درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی ۔درخواست گزار نے اس متفرق درخواست میں عدالت عالیہ کے 8نئے ججوں کو بنیادی درخواست میں فریق بنانے کی اجازت طلب کی تھی۔بنیادی درخواست اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے تقرر کے طریقہ کارکو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار کے مطابق آئین میں دیئے گئے معیار کے تحت ہزاروں وکلاء ہائیکورٹ کا جج بننے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن وہ موجودہ طریقہ کار کی وجہ سے جج بننے سے محروم رہ جاتے ہیں، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ ججز کے تقرر کے بارے میں درخواست زیر سماعت ہے اور اسی دوران نئے ججز کا تقرر ہوگیا ہے ،اس لئے ان ججز کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے۔ ترمیم کی اجازت

مزید : صفحہ آخر