احتجاجی مظاہرے، سرکاری و نجی املاک کو ہونیوالے نقصان کے ازالے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

احتجاجی مظاہرے، سرکاری و نجی املاک کو ہونیوالے نقصان کے ازالے کیلئے درخواست ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)آسیہ مسیح کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو ہونے والے نقصان کے ازالے اور متعلقہ افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت آج 6نومبر کو ہوگی۔جسٹس عاطر محمود اس کیس کی سماعت کریں گے ۔یہ درخواست عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج سے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے ،پنجاب حکومت کو شہریوں کے نقصان کے ازالے کا حکم دیا جائے اور اس توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سماعت

مزید : صفحہ آخر