عدالت عالیہ میں پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کرنے کیخلا ف درخواست پر حکومت سے رپورٹ طلب

عدالت عالیہ میں پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کرنے کیخلا ف درخواست پر حکومت سے رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے عدالت عالیہ میں پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔اس سلسلے میں سرکاری وکیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیبنٹ ڈویژن سے تفصیلات حاصل کرکے رپورٹ پیش کریں۔یہ درخواست لائیرز فاؤنڈیشن نے دائر کررکھی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ میں اعلان کے باوجود پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کے مطابق پارکنگ پلازہ نہ ہونے سے ہائیکورٹ اور اس کے گردونواح میں ٹریفک کے شدید نوعیت مسائل ہیں اور پارکنگ پلازہ نہ ہونے سے وکلاء کے لئے عدالتوں میں پہنچنا دشوار ہے، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو لاہور ہائیکورٹ میں پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے۔ رپورٹ طلب
سنگل کالم

مزید :

صفحہ آخر -