چیف جسٹس میاں ثاقب نثار آج سے معمول کے مطابق عدالتی امور انجام دیں گے

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار آج سے معمول کے مطابق عدالتی امور انجام دیں گے

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار آج 6نومبر سے معمول کے مطابق عدالتی امور انجام دیں گے ،وہ سپریم کورٹ بار کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔یہ بات سینئر قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری نے سپریم کورٹ بار کے موجودہ صدرپیر کلیم احمد خورشید کے ہمراہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی عیادت کے بعد بتائی ،انہوں نے چیف جسٹس کی خیریت دریافت کی،ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیااورسپریم کورٹ بار کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں آج اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو چیف جسٹس نے قبول کرلی۔ چیف جسٹس

مزید : صفحہ آخر