مظفر علی رانجھا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب مظفر علی رانجھا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لینے کی بناپر نمٹا دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،مظفر علی رانجھا نے نیب کی جناب سے گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا، درخواست میں مظفر رانجھا نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ نیب نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور سی اینڈ ڈبلیو میں کرپشن کے خلاف انکوائری شروع کررکھی ہے ،نیب نے درخواست گزار کو بے بنیاد الزامات پر طلبی کا نوٹس جاری کیا ، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار معصوم ہے ،کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ،نیب کی جانب سے گرفتاری کا خوف ہے، عدالت درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے، عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
مظفر رانجھا