ہائیکورٹ نے بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

ہائیکورٹ نے بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، بچوں نے والدہ کے ساتھ جانے سے انکارکردیااورعدالت میں شور شرابا کرتے اور والد کے ساتھ ہی جانے پر اصرار کرتے رہے تاہم والدہ زبردستی بچوں کو ساتھ لے گئی ۔ارم بی بی کی طرف سے بچوں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ اس کے خاوند نے مار پیٹ کر کے اسے گھر سے نکال دیا ہے اور بچے بھی چھین لئے ہیں ، والد نے خاتون کے موقف کی مخالفت کی اور بچے باپ کے ساتھ ہی بھیجنے کی استدعا کی ،فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، جس پر بچوں نے والدہ کے ساتھ جانے سے انکارکردیااورکمرہ عدالت کے اندر اور باہر شور مچانا شروع کردیاتاہم بچوں کی والدہ زبردستی بچوں کو ساتھ لے کرہائیکورٹ سے روانہ ہوگئی۔

بچے ماں کے حوالے

مزید : صفحہ آخر