چودھری اکرم کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب 13نومبر کو ہائیکورٹ طلب

چودھری اکرم کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب 13نومبر کو ہائیکورٹ طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری کی ضمانت کی درخواست پر ڈی جی نیب کو 13 نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہورکو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، نیب کی جانب سے 26مارچ 2018 ء کی انکوائری میں غیر قانونی طور پر نامزد کیا گیا، درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ نیب نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر انہیں گرفتار کر لیا،درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، درخواست ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے نیب سے 13 نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔

ڈی جی نیب

مزید : صفحہ آخر