بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز درخواست قابل سماعت ہونے بارے دلائل طلب

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز درخواست قابل سماعت ہونے بارے دلائل طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کی بابت دلائل طلب کرلئے ہیں ۔فاضل جج نے درخواست گزار کو ہداٰٹ کی ہے کہ عدالت کو مطمئن کیا جائے کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت کر سکتی ہے۔درخواست گزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی ایک بنیادی ضرورت ہے، اس کی قیمت کم کرنے کی بجائے مسلسل بڑھائی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان بھی بجلی کی قیمت کم کرنے سے متعلق بیان دے چکے ہیں، کسی عام صارف سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول نہیں کئے جا سکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ واپڈا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کالعدم قرار دی جائے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ

مزید : صفحہ آخر