بلنگ اوگرا کی مقررہ قیمتوں پر ہی کی جاتی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی

بلنگ اوگرا کی مقررہ قیمتوں پر ہی کی جاتی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی

لاہور( خصوصی رپورٹ)ایپٹما کی پریس کانفرنس کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ ایس این جی پی ایل اوگرا کی ہی ایک لائنسنسی کمپنی ہے جو اوگرا کی طے کردہ قیمتوں پر ہی بلنگ کرتی ہے۔ وزیر خزانہ کے 2 نومبر کے خط کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹر و لیم ڈویژن کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ ای سی سی کے فیصلے مطابق ایس این جی پی ایل جو پہلے انوائس کرے گی وہ اوگرا کی طے شدہ فْل پرا ئس پر ہوگی اور جب حکومت سبسڈی دے گی تو ہی آگے سبسڈی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ایس این جی پی ایل،اوگرا، وفاقی حکومت ، و ز ا رت خزانہ اور پٹرولیم ڈویژن کے دیئے گئے احکامات کے مطابق ہی بلنگ کرتی ہے۔

گیس کمپنی

مزید : صفحہ آخر