اورنج ٹرین منصو بہ میں تا خیر، لاگت 43ارب روپے بڑھ گئی

اورنج ٹرین منصو بہ میں تا خیر، لاگت 43ارب روپے بڑھ گئی

لاہور(جنرل رپورٹر) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے پہ منصوبے کی لاگت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیاہے ۔ محکمہ خزانہ کے زرائع کے مطابق منصوبے پر 43 ارب روپے مزید خرچ ہوں گے جبکہ تاریخی عمارتوں پر 1 کروڑ 34 لاکھ 86 ہزار روپے مزید خرچ ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ جین مندر انڈرپاس کی تعمیر پر 15 کروڑ، میٹرو بس کے ساتھ چلنے والے فٹ پاتھ اور سڑکوں کی تعمیر پر 10 کروڑ اضافی خرچ ہوں گے چینی ماہرین کی رہائش اور سکیورٹی پر 15 کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے اور واسا، این ٹی ڈی سی اوردیگر یوٹیلٹی اداروں کی منتقلی پر ایک ارب سے بھی زائد خرچ ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1