گاڑیاں برآمدگی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی

گاڑیاں برآمدگی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینٹرسیف الرحمن کی فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق سینیٹرسیف الرحمان کی فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی سے متعلق سماعت ہوئی۔ملزم اورفیکٹری منیجر کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی درخواست عدالت کا دائراختیار ہے یا نہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ یہاں تیارہوئی پتہ بھی اسلام آباد کا ہے۔وکیل صفائی نے بتایا کہ عدالت متعلقہ فریقین کونوٹس جاری کرے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی آر راولپنڈی میں درج ہوئی ہمارا دائراختیارنہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے مہلت سے درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

گاڑیاں برآمدگی کیس

مزید : صفحہ آخر