شہباز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ، میڈیکلی فٹ قرار

شہباز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ، میڈیکلی فٹ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) میڈیکل بورڈ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد میڈیکلی فٹ قرار دے دیا، بورڈ نے شہباز شریف کی تمام ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش قرار دے دیں،میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ نیب کو فراہم کر دیا۔پیر کی صبح7 بجے ڈاکٹرز نے منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے خالی معدہ شہباز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، اس کے علاوہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر، ای سی جی ٹیسٹ بھی کیا۔ شہباز شریف کے معدے، گردوں، مثانے کے الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کئے گئے، اپوزیشن لیڈر کا بی پی، ای سی جی، الٹراساؤنڈ رپورٹس نارمل نکلیں۔
شہباز؍طبی معائنہ

مزید :

صفحہ آخر -