صرف کراچی کے کچرا سے 50میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے : وزیر اعلٰی سندھ

صرف کراچی کے کچرا سے 50میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے : وزیر اعلٰی سندھ

کراچی(آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی اورانرجی کے مسائل حل کردیے تو اس سے بڑی کامیابی اور کیا ہوگی، کراچی میں روزانہ 3 ہزارٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، یہ کچرا پلانٹ کو دینے سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، مرتضی وہاب سمیت ددگر حکام نے شرکت کی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، ہمیں صوبے میں توانائی بحران پرقابو پانا ہے، اگر یہ دونوں کام کرلیے تو بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 3 ہزارٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، یہ کچرا پلانٹ کو دینے سے 50میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس طریقے سے ہم 50 میگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کوسالڈ ویسٹ مینجمنٹ پالیسی بنا کردینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی سندھ

مزید : صفحہ آخر