بین الصوبائی اتفاق و اتحاد ملکی سا لمیت کیلئے بہت ضروری،پرویز الٰہی

بین الصوبائی اتفاق و اتحاد ملکی سا لمیت کیلئے بہت ضروری،پرویز الٰہی

لاہور (ا ین این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بین الصوبائی اتفاق و اتحاد ملکی سا لمیت کیلئے بہت ضروری ہے،ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں کو تعلیم پرخصوصی توجہ دینا ہو گی۔سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمیں اتفاق و اتحاد سے ملکی تعمیر میں حصہ لینا ہوگا کیونکہ توانائی کا بحران، مہنگائی اور بے روز گاری جیسے مسائل کے مناسب اور بر وقت حل کیلئے اجتماعی کوششیں ہونی چاہئیں۔پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب سے دشمنی کی اور ہمارے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں کو بند کردیا ،جن کی لاگت اب کئی گنا بڑ چکی ہے اوراگر ہمارے ترقیاتی کام نہ روکے جاتے تو صوبے کی صورت حال مختلف ہوتی ۔

چودھری پرویز الٰہی

مزید : صفحہ آخر