شوکت عزیز صدیقی کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ پر بحالی کے معاملے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ مقدمہ مفاد عامہ کا ہے،سپریم کورٹ اسی نوعیت کے مقدمات میں آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت فیصلے کرچکی ہے اورافتخار چودھری کیس کی عدالتی نظیر بھی اس حوالے سے موجود ہے لہٰذاعدالت رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کالعدم قرار دے کراپیل کی کھلی عدالت میں سماعت کرے۔
ضرور پڑھیں: بھارتی دانشور پرتاب بھانو نے اپنے آرٹیکل میں بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا کر شرمندہ کر دیا
شوکت عزیز صدیقی