کوئی حکومتی عہدہ رکھ سکتاہوں نہ رکھناچاہتا ہوں،جہانگیرترین

کوئی حکومتی عہدہ رکھ سکتاہوں نہ رکھناچاہتا ہوں،جہانگیرترین

علی پور (آئی این پی ) تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتا ہوں اور نہ ہی رکھناچاہتا ہوں ، جلد ہی ایسے راستے ہموار ہوجائیں گے ہر کوئی محنت کرے گا،ہم نے خود پیدا کی گئی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق علی پور میں ساتھ پنجاب فشریز پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ٹیلنٹ ہے، جلد ہی ایسے راستے ہموار ہو جائیں گے ہر کوئی محنت کرے گا، حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتا ہوں اور نا ہی رکھنا چاہتا ہوں۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ آخر