ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن انتخابات ، الیکشن کمیٹی کے ممبران تبدیل

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن انتخابات ، الیکشن کمیٹی کے ممبران تبدیل

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے15دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے نامزد کی گئی الیکشن کمیٹی کے ممبران تبدیل،گزشتہ دو الیکشن کروانے والے چےئرمین الیکشن کمیٹی سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ڈی ایچ اے راشد خان کو نہ صرف چےئرمین الیکشن کمیٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے بلکہ 15دسمبر کے ہونے والے انتخابات کی الیکشن کمیٹی کا ممبر بھی نہیں رکھا گیا،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر(ر) محمد رفیق حسرت نے کرنل (ر) ثاقب جمیل کو چےئرمین جبکہ کرنل(ر) سیف اللہ اور بابر اسماعیل بٹ کو ممبر نامزد کیا ہے،دلچسپ امر یہ ہے کہ اے جی ایم کے بعد صدر میجر رفیق حسرت اور ڈاکٹر خالد محمود چودھری نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو میں کہا تھا کہ کرنل ثاقب اور راشد خان پر کمیٹی بنا دی ہے تیسرا نام اپوزیشن سے لیں گے،میجر رفیق حسرت نے گزشتہ روز روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ طلعت احمد میاں نے کرنل سیف کا نام دیا ہے اس طرح ہم نے کرنل ثاقب کی سربراہی میں بابر اسماعیل بٹ،کرنل سیف پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے یہی کمیٹی الیکشن کروائے گی راشد خان ہمارے دوست ہیں ان کو ذمہ داری نہیں دے رہے،زبردستی سبکدوش کیے گئے راشد خان نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور سیکرٹری نے خود مجھے کہا تھا کہ آپ الیکشن کروائیں گے،کرنل سیف بھی انشاء اللہ آپ کے ساتھ ہوں گے اب میرے نام سے اچانک کیوں خوف زدہ ہو گئے ہیں سمجھ سے بالا تر ہے،ان کو مجھے اعتماد میں لینا چاہیے تھا سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور پالیسی ٹریڈ کے لیے نقصان دہ ہو گی۔

ڈی ایچ اے ؍ الیکشن کمیٹی

مزید : صفحہ آخر