ڈی ایچ اے رہائشیوں نے سلیکشن کی بجائے الیکشن کا مطالبہ کر دیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کے رہائشیوں نے سلیکشن کی بجائے الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا،گلزار چودھری کی قیادت میں ڈی ایچ اے ریزیڈینس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران نے ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) فرخ سے دسمبر میں ہونے والے الیکشن کے لیے فوری طور پر الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری انداز اپنایا جائے اور نامزدگیوں کی بجائے الیکشن کا انعقاد کیا جائے تا کہ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو اپنا جمہوری حق کے استعمال کا موقع مل سکے،ایگزیکٹو ممبران کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی من پسند افراد کو نامزد کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں جو قبول نہیں کریں گے،ہم صدر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلا تاخیر الیکشن کمیشن کا اعلان کریں ۔
ڈی ایچ اے؍الیکشن مطالبہ