علیم خان کی ہدایت پرلاہور میں زیرو ویسٹ آپریشن مکمل

علیم خان کی ہدایت پرلاہور میں زیرو ویسٹ آپریشن مکمل

لاہور( جنرل رپورٹر )سئینر صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کی خصوصی ہدایت پرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا زیرو ویسٹ آپریشن مکمل ۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے امن وامان کی غیر یقینی صورت حال میں کمی ہونے کے فوری بعدسینئر صوبائی وزیر کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہرمیں زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ زیرو ویسٹ آپریشن میں ایل ڈبلیو ایم سی کا تمام تر عملہ اور افسران نے شہر بھر میں نصب کوڑے دانوں سمیت خالی پلاٹوں اوردیگر پوانٹس پر صفائی آپریشن کروایا۔زیرو یسٹ آپریشن کے نتیجے میں شہر سے 18000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ماحول دوست انداز میں تلف کیا گیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے ۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ زیرو ویسٹ آپریشن میں محکمہ کے تمام تر ورکرز اور افسران نے دن رات ایک کر کے شہر کو صاف کیا، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں اور شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں۔

زیرو ویسٹ آپریشن

مزید : صفحہ آخر